ان میں دو ممبران اسمبلی اور ایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی شامل ہیں۔سی بی آئی نے سنہ 1993 میں 49 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی جن میں سے تیئیس کے خلاف عدالت نے فرد جرم عائد کی ہے۔خصوصی جج نے ثبوتوں کی ریکارڈنگ کے لیے 23 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔

اس سے قبل عدالت اس معاملے میں 21 ملزمان کو اس معاملے میں بری کرچکی ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ ہائی کورٹ کے اس حکم پر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا تکینکی گراؤنڈز پر ان افراد کو بری کیا جائے اور بعض کو اس لیے کیونکہ وہ مر چکے تھے۔جن افراد کو تکنیکی گراؤنڈ پر بری کردیا گیا تھا ان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن ایڈوانی، وشوا ہندو پریشد کے لیڈر اشوک سنگھل، اترپردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ اور شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110